اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں ہونے والے الیکشن میں نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ پارٹی اور فوج کے سابق سربراہ بینی گینتز کے ’بلیو اینڈ وائٹ‘ اتحاد کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد تقریباً برابر ہے تاہم نیتن یاہو کی جماعت نے مخالف جماعت کی 55 نشستوں کے مقابلے میں 65 سیٹیں لے کر میدان مار لیا ہے۔
اسرائیلی پارلیمان ’کنیسٹ‘ کی 120 نشستیں ہیں جن میں سے 65 نشستوں پر نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ پارٹی کی فتح پر قوی امید ہے کہ نیتن یاہو کو ہی حکومت سازی کی دعوت دی جائے گی۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو کرپشن الزامات میں گھرے نیتن یاہو کے لیے یہ بڑی کامیابی ہوگی۔ نیتن یاہو اسرائیل کی تاریخ کے سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعظم رہنے والے سیاست دان بن گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169